۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
محترمہ سیمی نقوی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رابطہ سیکرٹری نے کہا کہ نلتر کے دلخراش واقعہ نے انسانیت کو تار تار کردیا ہے، کب تک یہ ظالم ظلم کے ورق ورق کو پلٹ کر تاریخ کے بھیانک باب کو دھراتے رہیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حیدرآباد/ نلتر واقعے کی مذمت میں انتہائی غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رابطہ سیکرٹری محترمہ سیدہ سیمی نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نلتر کے دلخراش واقعہ نے انسانیت کو تار تار کردیا ہے، کب تک یہ ظالم ظلم کے ورق ورق کو پلٹ کر تاریخ کے بھیانک باب کو دھراتے رہیں گے۔

ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نلتر واقعے میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اگر ماضی میں دہشتگردانہ واقعات کی روک تھام کے لیے قانونی سزائیں دی جاتیں تو آج نلتر کا واقعہ رونما ناہوتا، حکمران متاثرین کے زخموں پر صرف لفظی مرہم نہ رکھیں بلکہ ان کے دکھوں کا عملی مداوابھی کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .